افریقہخبریںدنیا

نائیجیریا: گرجا گھر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک

دارالحکومت ابوجا کے ایک گرجا گھر میں کرسمس تقریبات کے دوران خوراک کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی، 10 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، دارالحکومت ابوجا میں ایک گرجا گھر میں کرسمس تقریبات کے دوران خوراک کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس ترجمان جوزفین ادیح نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button