اسلامی دنیاپاکستانخبریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شیعہ عالم دین مولانا نشان علی کی پراسرار گمشدگی

گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم دین مولانا نشان علی کو نامعلوم حکومتی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ مولانا نشان علی، جو شام کے شہر درعا میں مسجد کے پیش امام اور دمشق کے ایک مدرسے کے استاد رہ چکے ہیں، حالیہ شامی حالات کی خرابی کے باعث اپنے گھر پر حملے کے بعد بیروت منتقل ہو گئے تھے۔

جمعہ کی شب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بیروت سے اسلام آباد پہنچے اور اہل خانہ کو اپنی خیریت کی اطلاع دی، لیکن اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ اہل خانہ کے مطابق، مولانا نشان علی کو ایئرپورٹ سے ہی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی پراسرار گمشدگی نے اہل خانہ اور عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ حکومتی مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button