اسلامی دنیاتاریخ اسلامخبریں

20 جمادی الثانی، یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا و آغاز عشرہ میلاد فاطمی

20 جمادی الثانی، یوم ولادت باسعادت حضرت راضیہ مرضیہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آغاز عشرہ میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عالم تشیع خوشیوں اور مسرتوں سے معمور ہے۔

عراق و ایران میں واقع ائمہ معصومین علیہم السلام اور امام زادگان رضوان اللہ تعالی علیہم کے روضہ ہائے مبارک میں سجاوٹ اور محافل و تقریبات کے ذریعہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت منایا جاتا ہے۔

اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام اس بابرکت موقع پر محافل و جشن منعقد کرتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں۔

اس موقع پر نجف اشرف میں واقع امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر خوشیوں کی ایک الگ فضا قائم ہے۔

عراق بھر سے زائرین اور اہل بیت علیہم السلام کے عزادار اس مقدس شہر اور حرم مطہر میں حاضر ہوتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے زیارت کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے قم مقدس میں واقع دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں محفل منعقد ہوئی اور دفتر مرجعیت سے وابستہ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مراکز میں محافل منعقد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button