خبریںدنیا

برازیل کے سیاحتی شہر میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گریماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے سول ڈیفنس کے عہدیداروں نے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں 10 افراد سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبے گورنر ایڈیارڈو لیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ابتدائی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

ریاست ریو ڈی گرینڈے ڈوسل کے پبلک سیکیورٹی دفتر کے مطابق 15 افراد کو شہر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے اکثر طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی کے دھوئیں سے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ طیارہ عمارت سے ٹکرانے کے بعد فرنیچر کے اسٹور کر گرا اور ملبہ قریبی علاقوں تک پھیل گیا۔

خیال رہے کہ گریماڈو ریاست ریو گرینڈے ڈوسل کا وہ علاقہ جہاں سیاح موجود ہوتے ہیں، جہاں رواں سال کے شروع میں اچانک آنے والے سیلاب میں پھنس گئے تھے، جس سے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں اور انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا تھا۔

شہر میں کرسمس سے چند روز قبل ہی ایک ایسے وقت میں اتنا بڑا حادثہ پیش آیا جہاں کرسمس منانے والے افراد کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور شہر کو روایتی انداز میں سجایا جاتا ہے اور کئی ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button