افتخار العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سعادت حسین خان اعلی اللہ مقامہ کے نواسے اور معروف عالم دین مولانا ظہیر احمد افتخاری کے بھائی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مہدی افتخاری صاحب کا گذشته شب لکہنؤ میں انتقال ہو گیا۔
مولانا مہدی افتخاری صاحب مرحوم نے ملک و بیرون ملک میں دینی خدمات انجام دی۔
چند روز قبل برین ہیمبرج کے سبب ہسپتال میں ایڈمٹ ہوئے، علماء و مومنین اور نامور شخصیات نے ہسپتال پہنچ کر عیادت کی۔ مولانا مہدی افتخاری ایک با عمل اور با اخلاق عالم تھے۔