اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

راسخون یعنی خدا اور ان کے علاوہ قرآن کی تفسیر کوئی نہیں جانتا اور وہ (راسخون) فقط اہل بیت علیہم السلام ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تفسیر قرآن کے سلسلہ میں فرمایا: عربی زبان میں تفسیر کا مطلب پر اسرار چیزوں کی دریافت ہے، جس کا مطلب مشکل اور پیچیدہ چیزوں کا انکشاف ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا اگر قرآن کریم کی بعض آیات واضح ہوں تو انہیں تفسیر نہیں کہا جاتا۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن اگر قرآن کریم میں ایسی آیات ہوں جن کے معنی مبہم اور مشکل ہوں تو ان کی تفسیر کی ضرورت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ایسی صورت میں اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ ان آیات کی تفسیر کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ کوئی شخص قرآن کریم کے باطن کو نہیں جانتا اس لئے قرآن کریم کی تفسیر اہل بیت علیہم السلام سے لی جاتی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ آل عمران آیت 7 کے سلسلہ میں فرمایا: روایات کے مطابق راسخون خدا اور ان کے علاوہ قرآن کی تفسیر کوئی نہیں جانتا اور وہ (راسخون) فقط اہل بیت علیہم السلام ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button