خبریںدنیا

74 سالہ پرندہ وزڈم نے انڈا دیا

امریکہ کے جنگلی حیات کے ادارے کے مطابق 74 سالہ مادہ لیسان البٹراس پرندہ، وزڈم، نے چار سال کے وقفے کے بعد ایک انڈا دیا ہے، جو اس کا 60واں انڈہ ہے۔ وزڈم کا تعلق لیسان البٹراس نسل سے ہے، جو زیادہ عمر پانے والے سمندری پرندے ہیں اور عموماً 68 سال تک زندہ رہتے ہیں۔

وزڈم 2006 سے مڈوے اٹول جزیرے پر اپنے ساتھی اکیکامائی کے ساتھ آتی رہی، لیکن حالیہ برسوں میں اکیکامائی کو نہیں دیکھا گیا۔ اس سال وزڈم کے ساتھ ایک نیا نر پرندہ نظر آیا، جس کے ساتھ مل کر اس نے انڈا دیا۔

لیسان البٹراس عام طور پر دیر سے بالغ ہوتے ہیں اور اپنے انڈوں کو دو ماہ تک سینے کے بعد بچوں کو پانچ سے چھ ماہ میں اڑنے کے قابل بناتے ہیں۔ جنگلی حیات حکام نے وزڈم کے نئے ساتھی کو ٹیگ کر کے اس کے ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button