اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

بحر ہند کے جزیرہ مایوٹ میں مہلک طوفان چیڈو کے سلسلہ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا پیغام

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ«اِرْحَمُوا مَنْ فِي اَلْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي اَلسَّمَاءِ»جزیرہ مایوٹ پر دردناک طوفان نے ہزاروں افراد کی جان لے لی، خاص طور پر اہل بیت علیہم السلام کے متعدد شیعہ اور چاہنے والے بے گھر اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔ اس خبر نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کو رنجیدہ اور غمزدہ کر دیا۔

مرجع عالی قدر نے اس المناک سانحہ کہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت و رحمت اور زخمیوں کی صحت و سلامتی اور نقصانات کی بھرپائی کی دعا فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ اس جزیرے کے لوگوں کی خبرگیری کریں اور انکی امداد کریں اور ان کو پہنچنے والے نقصانات کو دور کرنے اور بھر پائی کے لئے کوشش کریں۔

امید ہے کہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی خاص عنائتیں تمام مدد کرنے والوں کے شامل حال ہوں گی۔ دفتر آيت الله العظمى سيد صادق شيرازی دام ظله / قم مقدس17 جمادی الثانیة 1446

متعلقہ خبریں

Back to top button