خبریںہندوستان

لسانی تنوع کیلئے دہلی میں تمام بورڈز ہندی، انگریزی، پنجابی اور اردو میں لکھے جائیں گے

دہلی حکومت نے حکم دیا ہے کہ شہر میں تمام سائن بورڈز پر نام ہندی، انگریزی، پنجابی اور اردو میں لکھے جائیں۔ یہ اقدام "دہلی آفیشل لینگویجز ایکٹ 2000” کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہندی پہلی سرکاری زبان جبکہ اردو اور پنجابی دوسری سرکاری زبانیں ہیں۔ موجودہ وقت میں زیادہ تر سائن بورڈز پر صرف ہندی اور انگریزی زبان درج ہیں، لیکن نئے حکم کے مطابق پنجابی اور اردو کو بھی لازمی شامل کیا جائے گا۔
یہ حکم میٹرو اسٹیشنز، اسپتالوں، عوامی پارکس اور دیگر عوامی مقامات کے علاوہ بیوروکریٹس کے دفاتر پر بھی نافذ ہوگا۔ 4 نومبر 2024 کو آرٹس، کلچر اور لینگویجز کے محکمہ نے یہ حکم جاری کیا، جو لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی منظوری کے بعد نافذ ہوا۔ تمام زبانوں کے لیے یکساں فونٹ سائز کا استعمال ضروری ہوگا، اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (PWD) اس کے مطابق سڑکوں اور دیگر جگہوں کے سائن بورڈز کو تبدیل کرے گا۔
ہندی کو مقامی زبان کے طور پر ترجیح دی گئی ہے، پنجابی کو شہر کی بڑی آبادی کے استعمال کی وجہ سے، اور اردو کو اس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button