خبریںدنیاصحت اور زندگیعلم اور ٹیکنالوجی

سائنس دانوں نے اسمارٹ واچ سے متعلق خوفناک نقصان کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ اور فٹنس ٹریکر کا استعمال صارفین کو ’فار ایور کیمیکل‘ نامی خطرناک مواد سے متاثر کر سکتا ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ مہنگے مٹیریل (بالخصوص فلورینیٹڈ سنتھیٹک ربر) سے بنی کلائیوں پر باندھنے والے پٹے بڑی مقدار میں فار ایور کیمیکل کی ایک قسم رکھتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

پرفلورو ہیگزانوئک ایسڈ نامی یہ کیمیکل پی ایف ایز کی ایک قسم کے طور پر جانا جاتا ہے، عام طور پر روزمرہ کے استعمال کی گھریلو اشیاء میں پایا جاتا ہے اور صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتا ہے۔

پی ایف ایز مختلف کیمیکلز کا ایک ایسا گروپ ہے جو پانی، پسینے اور تیل سے بچاؤ کی خصوصیات کی وجہ سے قدر رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کو عام اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم، ان کے ماحول میں تحلیل ہونے کی مزاحمت نے صحت کے ممکنہ خطرات نے صحت پر تحفظات بڑھا دیے ہیں۔

تحقیق کے سربراہ مصنف اور یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے پروفیسر گراہم پیسلے کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ ان اشیاء میں پائے جانے والے فار ایور کیمیکل کی قسم ہماری جلد کے ساتھ طویل وقت تک جڑی رہتی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ 30 ڈالر سے مہنگے پٹوں میں سستے پٹوں کے مقابلے میں فلورین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button