اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

فقہاء کے درمیان مشہور ہے کہ مقدمہ حرام کی حرمت شرعی نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 16 جمادی الآخر 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مقدمہ حرام کے سلسلہ میں فرمایا: فقہا کے درمیان یہ مشہور ہے کہ مقدمہ حرام کی حرمت شرعی نہیں ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ عقلی نقطہ نظر سے مقدمہ حرام یقینی طور پر حرام ہے اور اس سلسلہ میں فقہاء کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن بحث یہاں ہے کہ مقدمہ حرام، حرام کے علاوہ شرعی طور پر دوسرا حرام ہے یا نہیں ۔ واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button