ایشیاءخبریںہندوستان

ممبئی میں بڑا حادثہ ، بحیرہ عرب میں کشتی ڈوبی، 13 افراد کی موت

ممبئی : بدھ کو مہاراشٹر میں ممبئی کے ساحل کے قریب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بحیرہ عرب میں ایلفنٹا جزیرے کے قریب ایک اسپیڈ بوٹ سے ٹکرانے کے بعد ایک فیری (کشتی) پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں 10 شہری اور 3 بحریہ کے اہلکار شامل ہیں۔

حادثے کے وقت نیل کمل نامی اس کشتی پر 115 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی ممبئی کے قریب واقع ایک مشہور سیاحتی مقام ‘ایلیفنٹا’ جزیرے پر جا رہی تھی کہ شام 4 بجے کے قریب ایک اسپیڈ بوٹ اس سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں یہ اسپیڈ بوٹ تیزی سے جا رہی ہے۔ کشتی پر سوار لوگ اس کا ویڈیو بنا رہے ہیں۔ پھر اسپیڈ بوٹ سیدھی آتی ہے اور اسی کشتی سے ٹکرا جاتی ہے۔

اس حادثے کے بعد سوالات اٹھ رہے ہیں کہ یہ کس کی اسپیڈ بوٹ تھی، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوگیا۔ اس واقعہ کے بارے میں وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں بتایا کہ اسپیڈ بوٹ نے کنٹرول کھو دیا اور کشتی سے ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اسپیڈ بوٹ بحریہ یا کوسٹ گارڈ کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی فڑنویس نے مرنے والوں کے لیے سی ایم ریلیف فنڈ سے 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button