خبریںہندوستان

دہلی: آلودگی کوقابو کرنے کیلئے این سی آر میں گریپ ۴؍ کی پابندیاں عائد کی گئیں

کمیشن فار ایئر کوالیٹی مینجمنٹ نے نئی دہلی اور نیشنل کپیٹل ریجن (این سی آر) میں پیر کی رات گریٹیڈ رسپونس ایکشن پلان (جی آر اے پی یا گریپ) نافذ کیا ہے۔ یاد رہے کہ دہلی کی ہوا شدید خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ دہلی کی ہوا کے شدید خراب ہونے کے بعد گریپ ۳؍ کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد گریپ ۴؍کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گریپ اسٹیج ۴؍ کے تحت لگائی جانے والی پابندیاں اعلیٰ سطحی ہوتی ہیں۔

یہ این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے اضافی پابندیاں ہیں۔ نئی دہلی اور قریبی علاقوں میں تمام تعمیراتی سرگرمیوں، جن میں ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہیں، پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ این سی آر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور صرف انہیں ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہے جن میں اہم اشیاء یا ایندھن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button