اسلامی دنیاخبریںشامیورپ

یورپی یونین کی شام پر پابندی منسوخ کرنے کے لئے مشروط آمادگی

یورپی یونین ممالک نے پیر کے روز شام کے خلاف پابندیاں ہٹانے اور خانہ جنگی سے تباہ ہونے والے اس ملک کی امداد کے آغاز کے لئے شرائط رکھی ہیں۔

برسلز میں ہونے والی ایک میٹنگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کاروں نے اعلان کیا کہ وہ شام کی عبوری حکومت کے ارکان سے ایسی ضمانتیں چاہتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہو کے اس ملک کا سیاسی مستقبل تمام اقلیتی گروہوں کی شرکت سے وقوع پذیر ہوگا اور یہ کہ انتہا پسندی اور اسد حکومت کے اتحادیوں یعنی ایران اور روس کو بھی وہاں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت کو مارچ تک حکومت کرنی ہے اور عرب ممالک کے وزراء خارجہ نے نئے آئین کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button