منشیات، شراب کے حکم میں شامل نہیں ہے، لیکن دیگر وجوہات کی بنا پر اس کا استعمال اور خرید و فروخت جائز نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسہ حسب دستور پیر 14 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے منشیات کے حکم کے سلسلہ میں فرمایا: منشیات، خمر (جو کی شراب) کے حکم میں شامل نہیں ہے۔ تاہم، منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت اس کے معاشرتی نقصان کی وجہ سے جائز نہیں ہے، خاص طور پر معاشرے میں بدعنوانی کے ابھرنے اور نوجوانوں پر منفی اثرات کے سبب۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: منشیات کے استعمال کی اجازت صرف علاج اور ضروری معاملات میں دی جا سکتی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے شیخ انصاری رحمۃ اللّٰہ علیہ جیسے عظیم علماء کی روایات اور فقہی آراء کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: جو چیز بھی سماج میں خالص فساد کا باعث بنتی ہو، اس کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔