آسٹریلیاخبریںدنیا

آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کے بارے میں انتباہ

آسٹریلیا میں ایک اہلکار نے اس ملک میں اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس رجحان کو خاموش کینسر سے تعبیر کیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ممکنہ نفرت انگیز جرائم کے مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ مقدمے مغربی سڈنی کی ایک مصروف سرنگ سے اسلام مخالف مواد ملنے کے بعد لایا گیا تھا۔ پولیس نے اسلام مخالف مواد کو نفرت انگیز قرار دیا۔

اتوار کی صبح چیسٹر ہل کے نواہی علاقہ ہیکٹر اسٹریٹ پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز زبان پائی گئی۔

چیسٹر ہل کا علاقہ ریاست کے سب سے بڑی مسلم آبادی میں سے ایک ہے، مردم شماری کے مطابق اس کے تقریبا 40 فیصد باشندے مسلمان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button