خبریںہندوستان

عزت چاہتے ہو تو در اہل بیت علیہم السلام پر آؤ: مولانا سید عمار کاظم جرولی

لکھنو۔ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر عزا خانہ خطیب الایمان واقع سجاد باغ کالونی میں خانوادہ خطیب الایمان کی جانب سے مجلس عزا منعقد ہوئی جسے فرزند خطیب الایمان مولانا سید عمار جرولی صاحب نے خطاب فرمایا۔
مولانا سید عمار جرولی نے حضرت ام البنین سلام اللہ علیھا کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جب آپ امیر المومنین علیہ السلام کے بیت الشرف پر تشریف لائیں تو احترام فرمایا کہ اگر در اہل بیت علیہم السلام پر حاضر ہو تو خود کو غلام و کنیز ہی سمجھو۔ عزت چاہتے ہو تو در اہل بیت علیہم السلام پر آؤ۔
مولانا سید عمار جرولی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث "جو محبت اہل بیت (علیہم السلام) میں اس دنیا سے گزر جائے وہ شہید ہیں.” کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے دنیا سے رخصت ہونے کے سلسلہ میں روایات جو بھی ہوں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث کے مطابق آپ شہید ہیں۔
مولانا سید عمار کاظم جرولی نے کھانا کھلانے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: اسلام کی پہلی دعوت "دعوت ذوالعشیرہ” میں اسلام کی دعوت بعد میں ہے کھانا کھلانا پہلے ہے۔
مولانا سید عمار جرولی نے صلوات کی عظمت کو بتاتے ہوئے فرمایا: آج پورا معاشرہ بغض و حسد سے پریشان ہے، اگر انسان در اہل بیت علیہم السلام پر آ جائے تو اسے راحت ملے گی، روایت میں ہے کہ با آواز بلند صلوات پڑھنے سے بغض و حسد ختم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا بعدہ شعراء نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعد مجلس مومنین نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button