اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

انسان کو چاہیے اپنے شرعی فرائض کو کسی بھی وقت پورا کرے اور اس میں کوتاہی نہ کرے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 12 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے آخرالزمان کے سلسلہ میں فرمایا: دیکھنا ہوگا کہ آخرالزمان سے مراد کیا ہے کیونکہ آخرالزمان کا مفہوم وسیع ہے اور اس میں ماضی اور حال سمیت مختلف اوقات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک جگہ لکھا کہ میں حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کا وقت معین نہیں کرنا چاہتا لیکن مجھے امید ہے کہ میری زندگی میں آپ ظہور فرمائیں گے، جبکہ ان کی رحلت کو 300 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف نے ظہور نہیں فرمایا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: آخرالزمان قطعی طور پر معین نہیں ہے کہ کب ہے۔ لہذا تفصیلی رسائل اور استدلالی کتب میں کہا گیا ہے کہ انسان کو ہر وقت اپنے واجبات شرعیہ کو ادا کرنا چاہیے اور اس میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button