اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر روضہ امیر المومنین سیاہ پوش

امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی زوجہ، حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی والدہ، مادر شہداء، مبلغہ عاشورہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر نجف اشرف عراق میں واقع روضہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے صحن، ایوان وغیرہ سیاہ پرچم اور بینر نصب کر کے سیاہ پوش کر دئیے گئے۔

13 جمادی الثانی یوم شهادت حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا ہے اس موقع پر ایران و عراق سمیت پوری دنیا میں محبان اہل بیت علیہم السلام عزاداری کرتے ہیں اور ان کے شوہر اور شہید بیٹوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے۔

واضح رہے کہ صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بعد حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی با فضیلت، با عظمت اور وفادار زوجہ تھیں۔ جن کو اللہ نے چار بیٹے عطا کئے اور وہ چاروں بیٹے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی رکاب میں شہید ہوئے۔‌

متعلقہ خبریں

Back to top button