بچوں کی تربیت میں علم و ادب ضروری : مولانا سید محمد حسنین باقری
لکھنو۔ یوم مادر حضرت عباس علیہ السلام کے عنوان سے چھوٹا امام باڑہ لکھنو میں 3 روزہ مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی پہلی مجلس کو مولانا سید محمد حسنین باقری جوراسی نے خطاب فرمایا۔
مولانا سید حسنین باقری نے فرمایا: حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی زندگی دنیا کے لئے ایک بڑی دلیل ہے، بہادری، نیکی اور عمل کی بہترین مثال ہے، جنہوں نے گھر میں آکر حضرت عباس علیہ السلام جیسے بچے کی پرورش کے بعد عملی پیغام پیش کیا کہ اگر کوئی نیک کاموں میں شامل ہو اور اپنے روزمرہ کے اصولوں پر سختی کرے تو وہ معاشرے میں اچھے بچوں کو پیش کر کے برائیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور اس میں اہم کردار ماں کا ہے۔
خصوصیت یہ تھی کہ بچوں کو علم سے مالا مال کیا جائے اور جب ام البنین سلام اللہ علیہا نے حضرت عباس علیہ السلام کو اپنی نظر میں رکھتے ہوئے بہترین پرورش کے ذریعہ معاشرے میں بہترین بچے کو پیش کیا تو آج ہر ماں کو اس راستے پر چلنے کی ضرورت ہے جس میں دو چیزیں اہم ہیں ایک بچوں کے علم سے اراستہ کرنا دوسرا بچوں کو ادب سکھانا اگر ہمارے بچے ایسے ہو جائیں تو ملک ترقی کرے گا برائیاں ختم ہو جائیں گی۔
مجلس سے قبل نواب اختر رضوی نے سوز خوانی کی اور مجلس کے بعد شجاع عباس نے نوحہ خوانی کی۔