خبریںدنیاصحت اور زندگیعلم اور ٹیکنالوجی

سگریٹ نوشی سے بچوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بچوں میں جینیاتی طور پر ملٹیپل اسکلیروسیس (ایم ایس) ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، یہ خطرہ گھر میں کسی فرد کے سگریٹ سے نکلے دھوئیں سے اور بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر رنز فریڈرک کی قیادت میں ایک ڈچ ٹیم نے پایا کہ جینیاتی ملٹیپل اسکلیروسیس (ایم ایس) کا خطرہ اس وقت اور زیادہ ہوجاتا ہے جب دماغی نشوونما پر گھریلو سگریٹ نوشی کے دھوئیں کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نئی تحقیق نے ایم ایس کی جڑوں پر بھی روشنی ڈالی ہے جو کہ تجویز کرتی ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگ 20 اور 40 کی دہائی کے درمیان یہ بیماری پیدا کرتے ہیں لیکن یہ بچپن میں ہی شروع ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایس اس وقت ہوتا ہے جب جسم کا مدافعتی نظام خراب ہوجاتا ہے اور مائیلین (اعصابی خلیوں کی حفاظت کرنے والے مادے) پر حملہ کرتا ہے۔ نتیجتاً وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شخص کی حرکات، توازن، علمی صلاحیتیں اور دیگر فعل کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button