اسلامی دنیاافغانستانخبریں

طالبانی وزیر مہاجرین کا قتل

خودکش حملہ آوروں کا سرغنہ خودکش حملہ آور کے ہاتھوں مارا گیا

طالبانی وزیر مہاجرین خلیل الرحمن حقانی کی ہلاکت کے بعد افغان حکومت کے متعدد سابق عہدے داروں نے کہا کہ اسے بھی اسی طرح مارا گیا جس طرح اس نے بے گناہ فوجیوں اور شہریوں کو مارا تھا۔

انہوں نے خلیل الرحمٰن حقانی کو خودکش حملہ آوروں کا سرغنہ اور عالمی مطلوبہ مجرم کے طور پر ذکر کیا۔ طالبانی وزیر مہاجرین خلیل الرحمن حقانی بدھ کو وزارت مہاجرین کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خودکش حملہ میں مارا گیا۔

اگرچہ داعش کے بنیاد پرست سنی گروپ نے حقانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن افغان عہدے داروں نے کہا کہ وہ اندرونی تنازعات کے نتیجہ میں مارا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button