اسلامی دنیاتاریخ اسلام

9؍ جمادی الثانی سن 1415 ہجری، یوم وفات علامہ سید محمد کاظم قزوینی رحمۃ اللہ علیہ

معروف شیعہ عالم، خطیب ، مبلغ و مولف جناب علامہ سید محمد کاظم قزوینی رحمۃ اللہ علیہ 12؍ شوال سن 1348 ہجری کو کربلا معلیٰ میں پیدا ہوئے۔

آپ کے والد علامہ سید محمد ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ کربلا معلیٰ کے مشہور عالم دین تھے ، آپ نے حوزہ علمیہ کربلا معلیٰ کے عظیم اساتذہ رحمۃ اللہ علیہم سے کسب فیض کیا اور اپنے استاد آیۃ اللہ سید مہدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی دختر نیک اختر سے شادی کی۔

علامہ سید محمد کاظم قزوینی رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف ممالک کے تبلیغی سفر کئے اور کئی ممالک میں کتب خانے قائم کئے ، آپ کی کتابوں میں ‘‘موسوعۃ الامام الصادق علیہ السلام’’ زیادہ مشہور ہے۔علامہ سید محمد کاظم قزوینی رحمۃ اللہ علیہ صدام اور اس کی بعثی حکومت کے خلاف تھے لہذا اس نے آپ کو جیل میں قید کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد آپ کویت گئے اور کویت میں 7 سال قیام کے بعد قم مقدس ایران آ گئے اور دینی خدمات میں مصروف ہو گئے۔

9؍ جمادی الثانی سن 1315 ہجری کو قم مقدس میں رحلت فرمائی اور وہیں دفن ہوئے۔ چونکہ آپ کی وصیت تھی کہ آپ کو کربلا معلیٰ میں دفن کیا جائے لہذا جب حالات بہتر ہوئے تو 17 سال بعد نبش قبر کر کے جنازہ قم مقدس سے کربلا لے جایا گیا اور وہیں دفن ہوئے۔

17 سال بعد جب قبر کھودی گئی تو جنازہ تر و تازہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button