اسلامی دنیاپاکستانخبریںلبنان

شام میں پھنسے 79 پاکستانی بحفاظت بیروت پہنچ گئے، وطن واپس لانے کیلئے اقدامات جاری

شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ کو شام کی تازہ صورتحال کے تناظر میں وہاں سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کابینہ کو بتایا گیا کہ شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔

مزید رپورٹ کیا کہ شام میں 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے 7 اساتذہ بھی بیروت پہنچ چکے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام پاکستانیوں کی شام سے باحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کے لیے لبنان کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button