اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

امور حسبیہ میں حاکم شرع کی اجازت لازم ہے، لیکن اگر حاکم شرع تک رسائی نہ ہو تو عادل مومنین کی جانب رجوع کرنا ہوگا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 7 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فقیہ کے اختیارات کی وسعت کے سلسلہ میں فرمایا: اکثر فقہاء کے نظریہ کے مطابق حاکم شرع اور فقیہ جامع الشرائط کا حکم رویت ہلال سمیت تمام امور میں نافذ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مشہور فقہاء کے نزدیک حاکم شرع کا حکم مطلقا معتبر ہے خواہ قضا کا ہو یا غیر قضا کا، اور وہ موضوعات میں بھی حکم دے سکتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امور حسبیہ کے سلسلہ میں فرمایا: ایسی صورت میں حاکم شرع کے حکم کی ضرورت ہے لیکن اگر حاکم شرق تک رسائی نہ ہو تو عادل مومنین کے، اگر عادل مومنین تک رسائی نہ ہو تو عام مومنین سے رجوع کیا جا سکتا ہے اگرچہ ان کی عدالت ثابت نہ ہو۔ لیکن ان سے مراجعہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button