اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

شفاعت کا معیار انسان کے اعمال ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 5 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی شفاعت کے سلسلہ میں فرمایا: سورہ انبیاء کی آیت 28 میں ارشاد ہو رہا ہے "يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ وَهُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ” جو کچھ انہوں نے ازل سے کیا ہے اور ابد تک کرتے رہیں گے، خدا سب کچھ جانتا ہے اور وہ کبھی کسی کی شفاعت نہیں کرتے سوائے اس کے کہ جس سے خدا راضی ہو، اور وہ ہمیشہ خدا کے غضب سے ڈرتے ہیں۔ اگرچہ معصومین علیہم السلام کو مقام شفاعت حاصل ہے لیکن وہ اس معیار پر ضرور غور کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے شفاعت کے لئے مقرر کیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: خداوند عالم کس کے لئے شفاعت سے راضی ہے اور کس کے لئے راضی نہیں ہے یہ یقینا معصومین علیہم السلام کی شفاعت میں ملحوظ خاطر ہوتا ہے۔ لہذا اگر کسی کو شفاعت نصیب ہوئی تو یقینا خدا اس سے راضی ہے اور اگر کسی کو شفاعت نصیب نہیں ہوئی تو یقینا خدا اس سے راضی نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا شفاعت کا معیار خود انسانی اعمال ہیں کہ کچھ لوگ شفاعت کے مستحق ہیں اور کچھ شفاعت کے مستحق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button