خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام و جامعہ بنت الہدی جونپور میں چار روزہ مجالس عزاء فاطمی منعقد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام، صدر امام بارگاہ جونپور اور جامعہ بنت الہدی دارالقرآن نسواں بارہ دوریہ جونپور کی جانب سے چار دنوں تک تلاوت قرآن اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

پہلے دن کی تلاوت قرآن قاری الطمش حسین صاحب نے کی، جبکہ سوزخوانی جناب امن سلمانی صاحب اور ان کے رفقاء نے پیش کی۔ خطابت مولانا محمد عباس صاحب قبلہ اعظمی، مولانا عنبر عباس صاحب قبلہ رنوی اور مولانا صادق عباس خان صاحب اعظمی نے کی۔

دوسرے دن کی تلاوت قاری فضل عباس صاحب نے کی، جبکہ سوزخوانی شباب حیدر صاحب اوان کے رفقاء نے پیش کی۔ خطابت مولانا سید زمن صاحب قبلہ کانپور، مولانا سید سیف عابدی صاحب قبلہ جونپور اور مولانا سید عباس رضا صاحب قبلہ بڑا گائوں جونپور نے کی۔

تیسرے روز کی تلاوت جناب حافظ زمن صاحب نے کی۔ سوزخوانی جناب ثمر رضا زیدی صاحب اور ان کے رفقاء نے کی، جبکہ خطابت مولانا سید جعفر مقدسی صاحب قبلہ الہ آباد، مولانا سید غالب صاحب قبلہ الہ آباد اور مولانا سید طاہر عابدی صاحب قبلہ غازی پور نے کی۔

نوحہ خوانی جناب فرمان عابدی صاحب قبلہ زنگی پور غازی پور نے کی۔ اس پورے پروگرام کی نظامت جناب مولانا سید ایمان رضوی بارہ بنکوی اور مولانا سید شاذان زیدی و کاظم مہدی گھوسی صاحب نے کی۔

آخری دن جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام ہال میں مجلس مستورات اور تابوت کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوت و نظامت محترمہ انجم فاطمہ بنت زہراء صاحبہ مئو اور شہروز فاطمہ سلطانپوری نے کی۔ تلاوت حدیث کساء محترمہ فرحین زہرا اعظمی نے کی۔ سوز خوانی فاطمہ زہرا وکنیز کبریٰ اور ان کی ہمنواؤں نے کی۔

خطابت محترمہ طلعت فاطمہ رضوی صاحبہ نے کی، جبکہ نوحہ خوانی فوزیہ فاطمہ عالمین نقوی، نکہت زہرا ضیاء فاطمہ، دانیہ زہراء، کشش زہراء، انجم فاطمہ اور سفینہ زہراء نے کی۔ مجلس کے بعد گریہ وزاری کے ساتھ شہزادی کی شبیہ تابوت برآمد ہوئی۔

تمام مجالس میں کثیر تعداد میں مومنین اور مومنات نے شرکت کی۔ دونوں اداروں کے سربراہ مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button