اسلامی دنیاخبریںشام

امریکہ داعش کی واپسی کو روکنے کے لئے مشرقی شام میں موجود ہے: پنٹاگون

امریکی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شدت پسند سنی گروپ داعش کی واپسی کو روکنے کے لئے مشرقی شام میں موجود رہے گا۔

امریکہ کے نائب وزیر دفاع ڈینل شاپیرو نے منامہ سیکورٹی اجلاس میں کہا کہ امریکہ شدت پسند سنی گروپ داعش کی صلاحیتوں کو کمزور ہونے سے روکنے اور اس گروپ کے جنگجوؤں کی تحویل میں رہنے کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج شام میں بڑھتے ہوئے تنازعات میں مداخلت نہ کرے کیونکہ ان کی رائے میں یہ جنگ امریکہ کی جنگ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے اتوار 8 دسمبر کی شام کو اعلان کیا تھا کہ اس کے طیاروں نے شام میں شدت پسند سنی گروپ داعش کے 75 ٹھکانوں پر حملے کئے اور اس گروپ کے رہنماؤں، کارندوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

ریاستہائے متحدہ کی مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے بی 52 بمبار اور ایف 15 اور ای 10 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button