حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا عبادت، زہد، فضیلت اور پرہیزگاری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد امیر المومنین علیہ السلام کے مانند ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا عبادت، زہد، فضیلت اور پرہیزگاری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد امیر المومنین علیہ السلام کے مانند ہیں اور خدائے متعال نے آپ کی شان میں آیتیں نازل کی ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو "سيده نساء العالمين من الاوّلين والآخرين” (اولین و آخرین میں دنیا کی خواتین کی سردار ہیں) کے لقب سے ملقب فرمایا اور "ام ابيها” (اپنے باپ کی ماں) کی کنیت عطا کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ آپ سے بہت محبت اور احترام فرماتے کہ جب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی خدمت میں حاضر ہوتی تھیں تو حضور آپ کے احترام میں کھڑے ہوتے اور چند قدم آگے بڑھ کر استقبال کرتے اور اپنی جگہ پر بٹھاتے اور بعض اوقات اپنی بیٹی کے ہاتھ چومتے اور اکثر فرماتے: "ان الله يرضى لرضي فاطمة ويغضب لغضبها” (بے شک خدا فاطمہ کی رضا سے راضی ہوتا ہے اور ان کے غضب سے غضب ناک ہوتا ہے۔)
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: وہ چند لوگ جو غدیر اور اس کے عظیم اہداف کو پسند نہیں کرتے تھے اور پچھلے حکمرانوں کے ذریعہ با اختیار اور صاحب منصب ہوئے تھے، انہوں نے حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام پر متعدد جنگ مسلط کی تاکہ غدیر اور اس کے اہداف محقق نہ ہو سکیں۔ لہذا ہم پوری تاریخ میں جنگوں، ویرانی، ظلم، بدعنوانی اور بے حرمتی مشاہدہ کرتے ہیں۔ البتہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبہ فدک میں ان تمام منحوس اور افسوسناک واقعات کا تذکرہ کیا اور مسلمانوں کو اس سے باخبر کیا تھا۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔