اسلامی دنیاخبریںشام

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون پر قبضہ

اسرائیل نے شام کے ساتھ 1974 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدہ اب مؤثر نہیں رہا، کیونکہ شامی فوجیوں نے اپنی پوزیشنیں چھوڑ دی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کے ارد گرد اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور حفاظتی باڑ کی تعمیر جاری ہے۔

شامی حکام نے الزام لگایا کہ اسرائیل شام میں خانہ جنگی سے فائدہ اٹھا کر شامی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب، شامی صدر بشار الاسد نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ شامی وزیرِاعظم محمد غازی الجلالی نے ملک میں امن کی اپیل کرتے ہوئے اپوزیشن سے تعاون پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے درخواست کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں اور ملکی بحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button