اسلامی دنیاخبریںشاممقدس مقامات اور روضے

شام میں سیاسی تبدیلی کے درمیان روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی محفوظ اور پرامن صورتحال

شام میں اہم سیاسی اور سیکیورٹی تبدیلی کے باوجود دمشق میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا علاقہ اب بھی مکمل محفوظ ہے۔

خصوصی ذرائع نے شیعہ خبر رسا ایجنسی کو تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقہ کی صورتحال سے کسی قسم کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہے اور یہ مقدس روضہ مکمل محفوظ ہے۔

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ذمہ داروں نے بھی باخبر کیا کہ اس علاقہ میں مسلح گروہوں یا دیگر دھمکی آمیز عناصر کی جانب سے کسی قسم کی پریشانی کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں شہر کے مکینوں اور روضہ مبارک میں موجود زائرین کو پیغامات بھیجے گئے ہیں کہ وہ اس علاقہ میں اپنی مسلسل موجودگی کو یقینی بنائیں۔یہ اقدامات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شام میں حالیہ تبدیلی بالخصوص دمشق میں نئی سیاسی تبدیلیوں اور تحریکوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

تاہم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ ان تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوا، وہ محفوظ اور وہاں پرامن حالات ہیں۔

واضح رہے کہ دمشق میں روضہ مبارک حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا بھی مکمل محفوظ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button