ایشیاءخبریں

بنگلہ دیش میں اَب پاکستانیوں کیلئے سیکوریٹی چیک لازمی نہیں

بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتر کررہاہے جبکہ ہندوستان کے ساتھ اس کا رویہ تیزی سے بدل رہاہے۔ ڈھاکہ نے ایک طرف جہاں ہندوستانیوں کیلئے جاری ہونے والے ویزا کی تعداد میں کمی کردی ہے وہیں پاکستانیوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ویزا کے حصول سے قبل سیکوریٹی چیک کی لازمی شرط کوختم کردیا ہے۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کے بعد محمد یونس کی قیادت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنےوالی عارضی حکومت کے اس اقدام پر نئی دہلی نے فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ اسے ہندوستان کیلئے سلامتی سے متعلق تشویش کا معاملہ سمجھا جارہاہے۔ اس کے ساتھ ہی کابنگلہ دیش حکومت نے کراچی سے چٹاگانگ کے درمیان براہ راست مال بردار جہازوں کی آمد ورفت کی اجازت دیکر بھی پاکستان سے قربت کی توثیق کی ہے۔ اِدھر نئی دہلی سے ڈھاکہ کے تعلقات میں تلخی آرہی ہے۔ عارضی حکومت میں وزیر دفاع توحید حسین نے تبدیلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’۵؍ اگست کے بعد سے ہندوستان کے ساتھ رشتے بدل چکے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ بدلے ہوئے حالات میں ہندوستان کو یہ اندازہ ہو جائےگا کہ اسے بنگلہ دیش کےساتھ تعلقات کس طرح آگے بڑھانے ہیں۔ ‘‘ یاد رہے کہ ۵؍ اگست کو بنگلہ دیش میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ کا تختہ پلٹ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button