ایشیاءخبریںدنیا

 انڈونیشیا: جاوا جزیرے میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ، 5 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے مرکزی جاوا جزیرے میں رواں ہفتے شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) کے مطابق، مغربی جاوا کے ضلع سوکابومی میں منگل کو شدید بارشوں سے سیلاب آیا جس نے 10 پل تباہ کر دیے اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچایا۔

ایجنسی کے ترجمان عبدال محاری نے جمعہ کو بتایا کہ "ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو چکی ہے جبکہ 7 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں تک رسائی کے لیے عارضی پل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بی این پی بی کے سربراہ سہاریانتو نے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ "لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے اگر بھاری مشینری کی ضرورت ہو تو استعمال کریں۔”

ماہرین کے مطابق، انڈونیشیا میں حالیہ موسمیاتی شدت، بشمول لینڈ سلائیڈز اور سیلاب، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ماہ سماٹرا جزیرے میں شدید بارشوں سے 27 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ مئی میں ماؤنٹ ماراپی کے آتش فشاں کی راکھ اور ملبے سے آنے والے سیلاب نے 67 افراد کی جان لے لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button