خبریںدنیاہندوستان

سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنانا محبت کا تقاضہ ہے: مولانا سید روح ظفر رضوی

ممبئی۔ خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد پالا گلی میں نماز جمعہ 6 دسمبر 2024 کو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید روح ظفر رضوی صاحب قبلہ کی اقتدا میں ادا ہوئی۔

مولانا سید روح ظفر رضوی نے نمازیوں کو تقوی الہی کی نصیحت کرتے ہوئے یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

مولانا سید روح ظفر رضوی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ میں سادگی اور قناعت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سیرت پر عمل کریں۔

مولانا سید روح ظفر رضوی نے مہمان نوازی کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یہاں مہمان آیا تو آپ نے مہمان کی میزبانی کو خود پر فوقیت دی۔

مولانا سید روح ظفر رضوی نے روایت "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے تقسیم کار کرتے ہوئے گھر کے کام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سپرد کئے اور بیرون خانہ کے کام امیر المومنین کے حوالے کئے تو آپ نے اس تقسیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا جانتا ہے کہ میں بابا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی تقسیم پر کس قدر خوش ہوں۔” کو بیان کرتے ہوئے کہا: گھر کے کام کرنا عیب نہیں ہے۔ آج مشاہدہ میں آتا ہے کہ بعض لوگ شادی میں کمانے والی لڑکی تلاش کرتے ہیں کہ ایک کمائی سے گھر کیسے چلے گا؟ جب کہ معلوم چاہیے کہ قرآن کریم نے اعلان کر دیا ہے کہ جس نے شادی کی اللہ اسے اپنے فضل سے غنی کرے گا۔

مولانا سید روح ظفر رضوی نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث بیان فرمائی "حکومت کفر کے ساتھ چل سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتی۔” لہذا حکومتوں کو چاہیے کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں اور کسی پر ظلم نہ ہونے دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button