ایشیاءخبریںدنیا

اکثر بنگلہ دیشی الیکشن کرانا چاہتے ہیں

ایک نئے سروے کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو معزول کرنے والی طلباء کی بغاوت کے 4 ماہ بعد عبوری حکومت کی اصلاحات کی بھرپور حمایت کے باوجود ملک میں زیادہ تر لوگ ایک سال کے اندر نئے انتخابات چاہتے ہیں۔

اس سروے کے مطابق جہاں 65/9 فیصد جواب دہندگان حکومت کی موجودہ اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں وہیں 61/1 فیصد سے زیادہ اگلے 12 ماہ میں انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے بنگلہ دیشی یکساں طور پر اصلاحات اور انتخابات چاہتے ہیں۔

شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کے 15 سال بعد جمہوریت کی بحالی کے لئے انتخابات اور ان کی نگرانی میں کمزور اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اصلاحات مطلوب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button