خبریںدنیایورپ

محمد‘ برطانیہ کا مقبول ترین نام

برطانیہ کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں انگلینڈ اور ویلز میں نومولود لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام ’محمد‘ تھا۔

سال بھر میں 4600 سے زائد بچوں کا نام ’محمد‘ رجسٹر کیا گیا، جس نے پچھلے مقبول ترین نام ’نوح‘ (Noah) کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کا انتخاب 4382 بار کیا گیا۔ محمد کا نام 2016 سے برطانیہ میں دس سرفہرست ناموں میں شامل رہا ہے اور اب یہ تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست میں بھی سب سے اوپر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے 9 میں سے 4 ریجنز میں لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول نام ’محمد‘ رہا۔

دوسری طرف، شاہی خاندان سے منسلک ناموں جیسے جارج، ہیری، آرچی، اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں کمی کا رجحان جاری رہا، اور والدین نے ان ناموں کو رکھنے میں کم دلچسپی ظاہر کی۔

’محمد‘ کی مقبولیت اس بات کی عکاس ہے کہ اسلامی ورثے اور ثقافت کی جھلک نہ صرف مسلم ممالک بلکہ برطانیہ جیسے غیر مسلم اکثریتی معاشرے میں بھی نمایاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button