اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیت

بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم ایران میں مجالس عزا کا اہتمام

قم المقدسه/ایران۔ صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد میں بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں سہ روزہ مجالس عزا کا انعقاد ہوا۔

ان مجالس عزا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علاوہ علماء، فقہاء، افاضل، اساتذہ حوزہ علمیہ، دینی، علمی، ثقافتی، سماجی شخصیات اور مومنین و زائرین نے شرکت کی۔‌

ان مجالس میں واعظین محترم نے صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مصائب بیان کئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ دفاتر اور مراکز میں بھی اسی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہوئی۔

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ لکھنو کی جانب سے حسینیہ جنت مآب لکھنو میں سہ روزہ مجالس عزا منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button