اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت
بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم ایران میں مجالس عزائے فاطمی کا اہتمام
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے قم مقدس ایران میں واقع بیت مرجعیت شیعہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی موجودگی میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں تین دن مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں بنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے عزاداروں کی میزبانی ہو گی۔
پہلے دن کی مجلس میں عاشقان و محبان اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واعظین محترم آل موئد، آل خانی اور اسلامی نے اپنے خطاب میں اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے۔