اسلامی دنیاخبریںشامشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سہم امام علیہ السلام شامی مہاجرین کے لئے خرچ کرنے کی اجازت دی

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے یہ اعلان کیا کہ مرجع عالی قدر تمام خیراتی فنڈز اور سہم مبارک امام علیہ السلام شام کے مہاجرین، متاثرین اور بے گھر گھرانوں پر خرچ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ فیصلہ ان ضرورت مند مسلمانوں خاص طور سے ہے مہاجرین اور بے گھر گھرانوں کی مدد کے لئے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے لبنان کے ضرورت مند مہاجرین اور بے گھر گھرانوں کی مدد کے لئے یہ اجازت دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے تمام مظلوموں کے لئے عافیت اور ان کی مشکلات کی برطرفی اور حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف کے جلد ظہور کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button