اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتغیر درجہ بندی

نماز جمعہ کی امامت میں اجتہاد کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے لئے مجتہد کی اجازت بھی ضروری نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 29 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عصر غیبت میں نماز جمعہ کے قیام کے سلسلہ میں فرمایا: اگر نماز جمعہ کے قیام کے شرائط پائے جائیں، عادل امام اور کفایت کی حد تک نمازی موجود ہوں، نماز جمعہ کا خطبہ پڑھا جائے اور تمام شرائط پورے ہوں تو میرے نزدیک مشہور فقہاء سے اتفاق و اتباع کی بنیاد پر نماز جمعہ واجب تخییری ہے اور نماز ظہر سے کفایت کرے گی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: نماز جمعہ کی امامت کے لئے اجتہاد ضروری نہیں ہے اور اسی طرح نماز جمعہ کی امامت کے لئے مجتہد کی اجازت بھی ضروری نہیں ہے اگر عادل امام ہو تو کافی ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button