اسلامی دنیاخبریں
غزہ میں غذائی بحران دن بدن بدتر
ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں غذائی بحران کے سلسلہ میں ایک بیان میں کہا کہ اس پٹی میں خوراک کی قیمتوں میں 1000 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یونائٹڈ نیشن ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی کے مطابق، بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تازہ ترین فوجی کشیدگی نے گذشتہ 7 ہفتوں میں 130000 افراد کو بے گھر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے اور جھڑپوں اور محاصرے کی وجہ سے شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
آخر میں یہ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کرنے کی قرارداد اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نسل کشی کو روکنے اور انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کے حکم کے باوجود اسرائیل عام شہریوں اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔