اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اہل بیت علیہم السلام سے متعلق کوئی بھی سرگرمی اور خدمت عظیم اور بابرکت ہوگی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 27 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مسائل و مشکلات میں اہل بیت علیہم السلام سے توسل کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اہل بیت علیہم السلام سے متعلق کوئی بھی سرگرمی اور خدمت عظیم اور بابرکت ہوگی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حدیث کساء کے فقرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خداوند عالم نے اس حدیث شریف میں فرمایا: میں نے آسمان کو رفعت دی، زمین کا فرش بچھایا، سورج چاند، افلاک، سمندر اور اس میں جاری کشتیاں صرف پنجتن آل عبا علیہم السلام کی محبت میں خلق کی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: پنجتن پاک میں رسول خدا، امیر المومنین، حضرت فاطمہ زہرا، امام حسن اور امام حسین صلوات اللہ علیہم ہیں جو چادر کے نیچے جمع ہوئے، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف تک 9 ائمہ معصومین علیہم السلام بھی ان میں شامل ہیں اور یہی تخلیق کائنات کا سبب ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: کوشش کریں کہ جہاں تک ممکن ہو نوجوانوں کو خصوصا گھر، خاندان، رشتہ دار، محلہ، علاقہ اور جان پہچان کے نوجوانوں کو اہل بیت علیہم السلام سے جوڑیں اور اس سلسلہ میں کسی طرح کی کوئی کوتاہی اور تساہلی نہ کریں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button