اسلامی دنیاخبریں

انڈونیشیا کے ساحل پر 100 روہنگیا پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ نے کل اعلان کیا کہ انڈونیشیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے بعد 100 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر شدید مظالم ڈھائے جاتے ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر طویل اور خطرناک سمندری سفر کرتے ہوئے ملائشیا یا انڈونیشیا پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا نے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے کنونشن پر دستخط نہیں کئے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اسے میانمار سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، بجائے اس کے کہ وہ ہمسایہ ممالک سے انڈونیشیا کے ساحلوں پر آنے والے روہنگیا کو دوبارہ آباد کرنے کا مطالبہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button