خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عزائے فاطمی کی تیاریاں جاری
ایام عزائے فاطمی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بڑے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس دوران ایام عزا کی طرح مجالس عزا، جلوس ہائے عزا اور دیگر عزائی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔
مراجع کرام اور علماء اعلام کی کوششوں سے یہ تحریک پروان چڑھی اور آج الحمدللہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مومنین و مومنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا غم انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
لکھنو، دہلی، حیدرآباد، ممبئی اور دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں جہاں مومنین رہتے ہیں وہاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر عزاداری کی جاتی ہے۔