ایشیاءخبریںہندوستان

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سری نگر: جموں و کشمیر میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شام 4:9 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں 36.49 ڈگری شمالی عرض بلد اور 71.27 ڈگری مشرقی طول بلد میں 165 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک وادی کشمیر میں کہیں سے بھی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل منگل کو مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاہم، زلزلے کی وجہ سے ممبئی کے مضافات میں واقع تعلقہ کے کسی بھی حصے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔اسی طرح منگل کو گجرات کے سوراشٹر علاقے میں بھی زلزلہ آیا۔

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 تھی۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے آئی ایس آر نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button