اسلامی دنیاخبریںدنیا

غزہ: اسرائیل کی بنیادی اشیاء کی سپلائی پر پابندی

یورو میڈیٹیرانین ہیومن رائٹس مانیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے پورے سال غزہ میں کپڑوں، کمبلوں اور جوتوں سمیت بچوں کی بنیادی اشیاء کی رسائی پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ ادارے نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ ان اقدامات سے فلسطینیوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں مانیٹر نے کہا کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات پر پابندی قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صرف 6 فیصد ضروریات زندگی کی اجازت دی، جس میں زیادہ تر خوراک شامل تھی، جبکہ کپڑوں اور جوتوں کی سپلائی ایک فیصد سے بھی کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 70 فیصد گھروں اور بازاروں کو تباہ کر دیا، جس سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوگئے۔ ان میں سے زیادہ تر اسکولوں، خیموں یا عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button