اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ضلع کرم میں شہداء کے جنازے اعضاء بریدہ حالت میں موصول، فرقہ وارانہ کشیدگی میں شدت

ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران مزید 4 شہداء کے جنازے موصول ہوئے جن کے جسم سے سر اور دیگر اعضاء علیحدہ کیے گئے تھے۔ یہ جنازے حالیہ دنوں میں علاقے میں ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد موصول ہوئے، جہاں شیعہ مسلمان مسلسل نشانے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد لاشیں بگن کے علاقے سے لائی گئیں۔

جنازے ایسی حالت میں موصول ہوئے کہ شہداء کے جسموں سے ہاتھ، پاؤں، کان، ناک اور دیگر اعضاء الگ کیے گئے تھے، جس نے مقامی آبادی میں خوف و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ متاثرین کے خاندانوں اور مقامی شہریوں نے واقعے کو بربریت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری انصاف اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاراچنار اور ضلع کرم میں گزشتہ چند ماہ کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شیعہ برادری کو ہدف بناتے ہوئے متعدد حملے کیے گئے، جن میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ مقامی عمائدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button