اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

مکمل ایمان کے بغیر اسلام کافی نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 21 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اصل امامت کے سلسلہ میں تاکید کی کہ امامت اصول دین کا جز ہے کیونکہ حقیقی دین صرف مذہب اہل بیت علیہم السلام ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ آل عمران کی آیت 19 اور سورہ حجرات کی آیت 14 کے حوالے سے فرمایا: اسلام صرف تسلیم نہیں ہے بلکہ مکمل ایمان رکھنے کے لئے دل، زبان اور اعمال کا ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، لہذا اگر کوئی اللہ کو مانتا ہے لیکن اس کا ایمان نامکمل ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو نماز نہیں پڑھتا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: قرآن کریم اسلام اور ایمان میں فرق کرتا ہے اور مکمل ایمان کے بغیر مسلمان ہونا کافی نہیں ہے جب تک کہ کوئی موت سے پہلے توبہ نہ کرے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button