ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

دہشت گردی پر قابو پانے میں پاکستانی حکومت ناکام: مولانا سید کلب جواد نقوی

پاکستان کے پارہ چنار میں جاری شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکرٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان حکومت اقلیتی طبقہ کو تحفظ فراہم کرنے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں جس طرح علی الاعلان عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی شباب پر ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ پارہ چینل میں چونکہ نسل کشی جاری ہے مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ افسوس یہ ہے کہ ہندوستان کے مسلم ادارے اور علماء بھی اس پر خاموش ہیں جو لائق مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں جس طرح عورتوں اور شیر خوار بچوں کا قتل کیا گیا اس سے یزیدی فرقے کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان میں یزیدی اور اس کے پیروکار موجود ہیں جو مسلسل دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ سرکاری افراد کی موجودگی میں شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ مولانا نے حقوق انسانی کے عالمی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعوں کی نسل کشی کا احتساب ہونا چاہیے اور پاکستانی سرکار پر اس جرم میں قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ مولانا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے شیعوں کے تحفظ کے لئے حقوق انسانی کے عالمی ادارے جلد اقدام کریں اور اقوام متحدہ اس واقعہ کے مجرموں اور دہشت گردوں کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button