خبریںدنیایورپ

برطانیہ: بنجامن نیتن یاہو کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی: وزیر خارجہ

اٹلی میں جی ۷؍ اجلاس کے دوران برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو آئی سی سی کے حکم کے مطابق ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے آج کہا کہ اگر بنجامن نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو برطانیہ ان کے خلاف مناسب کارروائی کرے گا۔ اور لندن بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کو پورا کرے گا۔ لیمی نے اٹلی میں جی سیون اجلاس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ہم روم کے قانون پر دستخط کرنے والے ہیں، ہم ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے پابند رہے ہیں۔ یقیناً، اگر بنجامن نیتن یاہو برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ آئی سی سی نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس لیڈر ابراہیم المصری کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ جاری کئے تھے۔ یورپی یونین کے کئی ممبر ممالک نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس قانون کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کریں گے، لیکن ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے، اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزپ بوریل نے اسرائیلی اور فلسطینی امن کارکنوں کی ایک ورکشاپ کیلئے قبرص کے دورے کے دوران کہا کہ ’’روم کنونشن پر دستخط کرنے والی ریاستوں کو عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button